ڈاکٹر را م شیش پوروے تلکانانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے بنے رجسٹرار

تاثیر  14  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ، 14 نومبر:ڈاکٹر رام شیش پوروے کو تلکامانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کا رجسٹرار بنایا گیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن راج بھون کے پرنسپل سکریٹری آر ایل چونگتھو نے جاری کیا ہے۔ انہیں اگلے احکامات تک رجسٹرار بنا یا گیا ہے۔
ڈاکٹر رام شیش پوروے کی تقرری ڈاکٹر وکاس چندر کے استعفیٰ کے بعد کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر چندرا نے 15 اکتوبر کو راج بھون میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ راج بھون نے اسے قبول کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد ٹی ایم بی یو نے یونیورسٹی کے تین اساتذہ کے ناموں کا ایک پینل رجسٹرار کے لیے راج بھون بھیجا تھا۔ اس میں خود یونیورسٹی کے ایک سربراہ اور ایک افسر کا نام ا?یا تھا۔ لیکن راج بھون نے ڈاکٹر پوروے کو مقرر کیا۔