کنول کِھلانے کے لئے ریاست کو کیچڑ میں ڈبو دیا : آدتیہ ٹھاکرے

تاثیر  08  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کننڑ (آورنگ آباد) ، 8 نومبر: یوتھ سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ “مہاراشٹر میں ہر جگہ کیچڑ پھیلایا گیا ہے تاکہ کنول کِھل سکے۔ اب ہمیں اس کیچڑ کو صاف کرنا ہے۔” ڈھائی سال پہلے ہماری حکومت گرنے کے بعد سے بی جے پی ریاست کو لوٹ رہی ہے۔ شیو آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اور غیر آئینی حکومت کو عوام پر مسلط کر دیا ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ اس نے شیوسینا کا نشان غداروں کو دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمارا نشان غداروں کو دے دیا اور ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے کی طرف سے بنائی گئی بالا صاحب ٹھاکرے کہ تصویر کو چرا لیا۔
مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار ادے سنگھ راجپوت کی حمایت میں کننڑ میں منعقدہ جلسے میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ “یہ حکومت صرف اعلانات اور لوٹ مار میں مصروف ہے۔ بی جے پی کا ہندوتوا چولہا نہیں بلکہ گھر جلانے والا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تنازعات پیدا کر کے عوام میں فرقہ واریت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔