کنور میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

تاثیر  04  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 04 نومبر: ہماچل پردیش میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ قبائلی ضلع کنور میں کل رات 1.29 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز کنور میں 31.38 ڈگری شمالی عرض بلد اور 78.17 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا اور اس کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔