تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد،09نومبر:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 21 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جعفر ایکپریس کی روانگی کے وقت ہوا، جس وقت تمام مسافر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 46 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے، جہاں انہیں ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ا