فتح آباد کے ٹوہنہ میں دھماکے کے ساتھ کار میں لگی آگ ، ڈرائیور زندہ جل گیا

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فتح آباد، 28 نومبر: ضلع کے ٹوہنہ شہر میں بدھ کی دیر رات پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں کار سوار کی زندہ جل جانے سے موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹوہنہ میں آدھی رات کو ایک کار میں اچانک دھماکے سے آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں کار میں سوار نوجوان زندہ جل گیا۔ کار میں دھماکہ اور آگ دیکھ کر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے کسان گھبرا گئے اور پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک وہ شخص بری طرح زندہ جل چکا تھا اور گاڑی بھی جل کر راکھ ہوگئی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور رات بھر متوفی کی شناخت کی کوشش کرتی رہی۔ جمعرات کی صبح متوفی کی شناخت وید پرکاش کے طور پر ہوئی ہے جو ٹوہانہ کے حیدر والا گاؤں کا رہنے والا ہے۔