تاثیر 05 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 نومبر: لوک گلوکارہ شاردا سنہا طویل عرصے سے دہلی کے ای ایس ایم اسپتال میں داخل ہیں۔ شاردا سنہا کو پیر کی رات سے دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایمس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا علاج کے لیے نئی دہلی کے ایمس میں داخل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے براہ راست رابطے میں ہیں، منگل کو شاردا سنہا کے حوالے سے ان کے بیٹے انشومن سنہا نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ شاردا سنہا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔ میں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ خطرہ باقی ہے۔ ڈاکٹروں کے لیے جدوجہد اور چیلنج کچھ بڑھ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی پوری ٹیم آخری دم تک لڑنے کے لیے کوشاں ہے۔ شاردا جی اس وقت ایک بڑی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ‘نہائے کھائے’ ہے… میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔