حیدرآباد میں اب جی ایچ ایم  سی کی نظر نالوں کی صفائی  پر

تاثیر  25  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 25 نومبر: سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر،حیدرآباد میں نالوں کی حالت کوبہتربنانے کیلئے حیڈرانے اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں۔جی ایچ ایم سی اورآوٹررنگ روڈ کے اندرونی علاقوں میں نالوں کی توسیع اورمتوازی ڈرینج نظام کی تعمیرکے امورپرحیڈراکمشنررنگناتھ نے ریٹائرڈانجینئرزکے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔نالوں پرقبضوں کے خاتمہ کی وجہ سے ہونے والے تنازعات اورلوگوں کی بازآبادکاری کیلیے بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت کے پیش نظر،حیڈرانے نالوں کے لیے متبادل راستوں پرغورشروع کردیاہے۔نالوں کے متوازی ڈرینج نظام کے لیے سابقہ بی آرایس حکومت کے دورمیں ایس این ڈی پی اسکیم کے تحت منصوبے بنائے گئے تھے۔ رام نگرمیں قبضوں کوہٹانے کے دوران پیدا ہونے والے تجربات کے پیش نظر،انجینئرزنے مشورہ دیاہے کہ قبضوں کے بجائے متوازی ڈرینج نظام کی تعمیرزیادہ فائدہ مندہوگی۔ حیڈراکمشنرنے انجینئرزکی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے ان کو حکومت کے سامنے پیش کرنے کا عزم ظاہرکیاہے۔نالوں پرقبضوں کوہٹانے کیلئے کییگئے سروے کے مطابق جی ایچ ایم سی کے حدود میں تقریباً 12,000 سے زائد قبضہ جات ہیں، جن میں35فیصدتجارتی تعمیرات شامل ہیں۔ قبضوں کی وجہ سے کئی نالے جو50فٹ چوڑے ہونے چاہیے تھے،صرف 10 فٹ چوڑے رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے بارش کے دوران سیلاب کی صورتحال پیداہورہی ہے۔نالوں کی جامع بحالی کیلیے تقریباً10,000 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، لیکن فنڈز کی کمی، قبضوں کے خاتمے اور باز آبادکاری جیسے مسائل کے باعث یہ منصوبے اب تک عملی شکل اختیار نہیں کرسکے ہیں۔