تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
روہتک، 4 نومبر : کلانور پولیس اسٹیشن کے تحت گاوں بسانہ کے نزدیک 152-ڈی پر اتوار کی دیر رات سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں- بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیر رات گڑھان گاؤں کا رہنے والا وجے اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ کار میں جنڈ سے گاؤں واپس آ رہا تھا۔