اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں’انروا‘ کا دفترتباہ کردیا: سربراہ انروا

تاثیر  01  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،یکم نومبر:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو بلڈوزروں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔ اگرچہ اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے مگر دونوں طرف سے ایک دوسر پر الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمارت کو پہنچنے والے کسی نقصان کی ذمہ داری سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ’آئی ڈی ایف‘ فوجیوں نے نور شمس میں ’انروا‘ کے دفاتر کو تباہ کر دیا ہیبے بنیاد ہے۔