تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 نومبر: جمعرات کو بھی اپوزیشن کے ہنگامے سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی متاثر ہوئی۔ اڈانی رشوت ستانی اور سنبھل معاملے پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی پہلے 12 بجے اور بعد میں پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ناندیڑ کے ایم پی رویندر چوان نے آج لوک سبھا میں رکنیت کا حلف لیا۔ جس کے بعد کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوپہر کو دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر بھی اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا۔ جس کے باعث کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔