تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 9 نومبر:دارالحکومت بھوپال میں صفائی کے بہترین نظام کو یقینی بنانے کے لیے میئر مالتی رائے مختلف علاقوں میں صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق انتظامات کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں۔ اسی تسلسل میں میئر رائے نے سنیچر کو بھوپال شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک معائنہ کیا اور صفائی کے نظام کو مسلسل برقرار رکھنے، کوڑا کرکٹ اور گندگی کی فوری صفائی کو یقینی بنانے، ضروری مرمت کے کاموں کو فوری طور پر کروانے اور شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔