تاثیر 11 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
12 نومبر 2024، منگل: شاہ عظیم آباد ویلفیئر ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی ملاقات، سرپرست ایڈوکیٹ مشتاق عالم کے رہائش گاہ پر سابق صدر شیا وقف بورڈ ارشاد علی آزاد کی صدارت میں ہوئی۔ اس اجلاس میں آئندہ بچوں کا دن اور آئین دن منانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ورکنگ کمیٹی کی قیادت ایڈوکیٹ مشتاق عالم کو سونپی گئی جبکہ ایگزیکٹو چیئر مین کی ذمہ داری معروف معالج ڈاکٹر بیمل کارک کو دی گئی۔
ادارے کے سیکریٹری محمد یونس نے بتایا کہ بچوں کا دن مدارس کے بچوں کے درمیان منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور آئین دن کے لیے استقبال کمیٹی کی تشکیل اگلی ملاقات میں کی جائے گی۔ اجلاس میں بشمول بشیر احمد، محمد صادق، نوح شاہ عالم، محمد آفریدی، محمد شہاب الدین، رشید اختر، مجمل حق، دانیش احمد وغیرہ نے شرکت کی۔