تاثیر 11 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دھنباد، 12 نومبر: پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کی دھمکی پر بالی ووڈ اداکار اور مغربی بنگال کے بی جے پی رہنما متھن چکرورتی نے کہا کہ میں کس سے اور کیوں معافی مانگوں؟ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس کے لیے مجھے معافی مانگنی پڑے۔ میں نے اپنی زندگی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کسی قسم کی نفرت پھیلانے والا کوئی بیان نہیں دیا۔ اس دن دیئے گئے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر میڈیا میں پیش کیا گیا۔ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ میرے کسی بیان سے بنگال میں فساد بھڑکایا جائے۔ اگر میں نے ایسا کچھ کہا ہوتا تو مجھے معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں تھا۔
جھارکھنڈ میں انتخابی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے منگل کو دھنباد پہنچے متھن چکرورتی نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘میں جھارکھنڈ میں تبدیلی کا منظر دیکھ رہا ہوں۔ میں نے اپنی پہلی فلم میں ایک قبائلی کا کردار ادا کیا، جس میں میرا نام ‘گھنووا’ تھا۔ اس لیے جھارکھنڈ کے قبائلی عوام یقینی طور پر میرا ساتھ دیں گے اور ایک بار پھر جھارکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنے گی۔