تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 نومبر: ہندوستان نے نیوکلیئر آبدوز اریگھاٹ سے نیوکلیئر میزائل کے-4 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے نیوی میں شامل کیا گیا تھا۔ سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) کا یہ تجربہ وشاکھاپٹنم کے قریب خلیج بنگال میں کیا گیا۔ حال ہی میں شروع کیے گئے آئی این ایس اریگھاٹ سے 3,500 کلومیٹر رینج کے جوہری صلاحیت والے میزائل کے-4 کا تجربہ ہندوستانی بحریہ کی ڈیٹرنس صلاحیتوں میں نمایاں ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔