این ڈی اے چاروں سیٹوں پر جیتے گی ، 2025 میں نظر آئے گا اثر: مہیشور ہزاری

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ5نومبر:: بہار اسمبلی کی چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے تشہیر بھی زور و شور سے جاری ہے۔ نتیش کمار نے اپنے وزراء کو انتخابی مہم میں اتارا ہے۔ چار سیٹوں میں سے جے ڈی یو بیلا گنج اسمبلی میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ انتخابی مہم سے واپس آئے حکومت بہارکے اطلاعات اور تعلقات عامہ کے وزیر مہیشور ہزاری کا دعویٰ ہے کہ اس بار بیلا گنج میں جے ڈی یو کا کھاتہ کھلے گا۔ این ڈی اے کو چاروں سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا اثر آئندہ سال 2025 کے اسمبلی انتخابات پر بھی پڑے گا۔مہیشور ہزاری نے بات چیت میں کہا کہ ہم لوگوں نے بیلا گنج کے ہر گاو?ں میں جا کر مہم چلائی ہے۔ گاو?ں کے لوگ کہہ رہے تھے کہ 2005 میں نتیش کمار کے آنے کے بعد سڑک، بجلی اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کوئی نظام نہیں تھا۔ مہیشور ہزاری نے کہا کہ نتیش کمار بہار کے لوگوں کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔