نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان

تاثیر  26  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برلن،26نومبر:بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سابق وزیر دفاع یو آو گلینٹ کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کیبعد عالمی سطح پر ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ اگر وہ جرمنی میں داخل ہوتے ہیں تو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ممکنہ طور پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ بات جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک کے بیانات میں سامنے آئی ہے جو پیر کو اطالوی شہر فیوگی میں سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون کی پاسداری کرتی ہے کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے”۔