لوہردگا میں ون ووٹ فار ٹوڈے -ون پلانٹ فار ٹومارو

تاثیر  01  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لوہردگا، یکم نومبر: اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے لیے،سویپ کوشانگ نے جمعہ کو صدر بلاک آفس کے احاطے میںلوہردگا میں ’ون ووٹ فار ٹوڈے -ون پلانٹ فار ٹومارو‘ کا انعقاد کیا۔
پروگرام میں ضلع الیکشن آفیسر-کم-ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر واگھمارے پرساد کرشن نے پودا لگا کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ شجرکاری کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ جس طرح ایک پودا بڑھ کر تناور درخت بنتا ہے اور کئی درخت مل کر جنگل بناتے ہیں، اسی طرح ہر ووٹ ایک مضبوط جمہوریت بناتا ہے۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود عہدیداروں اور آنگن واڑی کارکنوں کو ووٹر کا حلف دلایا۔