بے قابو اسکارپیو تالاب میںگری، آٹھ ہلاک

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بلرام پور، 03 نومبر : چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں بدھ باغیچہ مین روڈ پر راج پور میں ہفتہ دیر رات ایک تیز رفتار اسکارپیو بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں اسکارپیو میں سفر کرنے والے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور کی آج موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔ پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کے مطابق اسکارپیو پر سوار لوگ کسمی علاقہ کے لریما سے سورج پور جانے کے لئے نکلے تھے۔ تبھی گزشتہ رات قریب8:30بجے بڑھا باغیچہ اہم شاہراہ پر راجپور میں اسکارپیو بے قابو ہوکر سڑک سے اترکر کنارے واقع تالاب(ڈبری) میں پلٹ گئی۔بتایا گیا کہ تالاب جھاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس میں تقریباً 10 فٹ پانی تھا۔ حادثے کے بعد اسکارپیو کے تمام دروازے بند تھے، صرف ڈرائیور کی سائیڈ کی کھڑکی کھلی تھی۔ اس وجہ سے سب سے پہلے اسے گاؤں والوں کی مدد سے کسی طرح باہر نکالا گیا۔ اس حادثے میں سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمی ڈرائیور کو راج پور ہسپتال بھیجا گیا، جہاں سے اسے آج صبح امبیکاپور ریفر کر دیا گیا۔ اسکارپیو میں ڈرائیور سمیت کل آٹھ افراد سوار تھے۔