پولس نے 72 افراد سے 55 لاکھ روپئے وصولی کرنے والے 2 جعلساز کو کیا گرفتار

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام () پولس نے فراڈ کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں محکمہ ٹیوب ویل کا ایک ملازم بھی شامل ہے ۔ گرفتار پون کمار سہسرام ​​کا رہنے والا ہے جو کبھی ایس پی کا ڈرائیور، کبھی تعینات پولس اہلکار اور کبھی پریس لکھ کر گاڑیوں میں سفر کرنے والا میڈیا کا بہانہ بنا کر دھوکہ دہی کرتا تھا ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی نے بتایا کہ پون کمار سہسرام ​​کے شیر گنج کا ہے جو دین دیال کشیپ کا بیٹا ہے جو خود کو ایس پی پولس اہلکار صحافی بتاتا تھا، وہ روہتاس ضلع کے 72 لوگوں بشمول سہسرام، ڈہری، نوہٹہ، بکرم گنج، بنارس، بھبھوا، موہنیا اور اورنگ آباد کے لوگوں کو 55 لاکھ روپئے سے زیادہ دھوکہ دیکر روپیہ لے چکا تھا، اس نے ڈی آئی جی- ایس پی و دیگر کئی پولس افسران کے دفتروں کے قریب کھڑے ہو کر لوگوں کو متاثر کرنے کیلئے اپنی تصویر کھینچاتا تھا ۔ ایک اجئے پاسوان نامی شخص بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کچھ مہینوں سے پون کے ساتھ ہی رہنے لگا تھا ۔ پون کمار کے خلاف بالائی مشرق کے روہتاس اور کیمور اضلاع کے کئی تھانوں میں بھی مقدمہ چل رہا ہے ۔ پکڑے گئے متذکرہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں پر پریس لکھا ہوا ملا ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پولس کو پریس گاڑیوں کی مکمل جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔