صدر مرمو 22 نومبر کو حیدرآباد میں لوک منتھن 2024 کا افتتاح کریں گی

تاثیر  14  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 14 نومبر: صدر دروپدی مرمو 22 نومبر کو قوم پرست مفکرین کے سمینار لوک منتھن-2024 کا افتتاح کریں گی۔ حیدرآباد میں 21 سے 24 نومبر تک منعقد ہونے والے اس پروگرام میں سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اور کئی نامور دانشور اور فنکار شرکت کریں گے۔
یہ سیمینار قوم پرست دانشوروں اور ماہرین تعلیم کی تنظیم پرگیہ پرواہ کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ پرگیہ پرواہ کے نیشنل کوآرڈینیٹر جے نندکمار کے مطابق صدر جمہوریہ 22 نومبر کو اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ لوک منتھن کے لیے نمائش اور ثقافتی پروگرام 21 نومبر سے شروع ہوں گے۔ یہ دو سالہ تقریب 2016 میں شروع ہوئی تھی اور ماضی میں بھوپال، رانچی اور گوہاٹی میں بھی لوک منتھن کا انعقاد کیا گیا تھا، اسی دوران تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے جمعرات کو صدر کے مجوزہ دو روزہ دورہ کے بارے میں 21 اور 22 نومبر کو سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا۔ اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کو صحیح اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے دستور کے مطابق انتظامات کریں۔ جائزہ میٹنگ میں ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جتیندر، اسپیشل چیف ہوم سکریٹری روی گپتا، ڈی جی فائر سرویس ناگیریڈی، پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم، ڈائرکٹر پروٹوکول وینکٹ راؤ اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔پرگیہ پرواہ ایک ایسی تنظیم ہے جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ ہے ۔اس وقت یہ سنگھ کی سرکردہ تنظیموں میں سے ایک ہے اور اس کے فکری بازو کے طور پر کام کرتی ہے۔