جموں میونسپل کارپوریشن کی نجکاری کے خلاف جموں میں احتجاج 

تاثیر  25  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 25 نومبر:جموں مونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے آج حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کارپوریشن کو پرائیویٹائز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔احتجاج میں شامل ملازمین کا کہنا تھا کہ سرکار نے کئی سال قبل خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے انٹرویوز منعقد کیے تھے، لیکن ان اسامیوں کی حتمی فہرست اب تک جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے امیدوار مایوسی کا شکار ہیں۔ملازمین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر 27 نومبر تک ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے اور معاملات کو حل نہ کیا گیا، تو وہ کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے، جس سے عوامی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ مظاہرین نے سرکار سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔