!سوڑی دھرم شالہ میں راشٹریہ ویشہ مہاسبھا کی میٹنگ کا انعقاد

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ویشہ تنظیم نے ترہت گریجویٹ ضمنی انتخاب کے امیدوار گوپی کشن کی حمایت کا کیا اعلان 
سیتامڑھی(مظفر عالم)
راشٹریہ ویشیہ مہاسبھا کی طرف سے 28 نومبر کو مقامی سوڑی دھرم شالہ میں انڈیا عظیم اتحاد کے ترہت گریجویٹ ضمنی انتخاب کے مقبول امیدوار گوپی کشن کی حمایت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
 جس کی صدارت تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری رکٹو پرساد نے کی۔ اور پرمود کمار نیل کے ذریعہ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ چلایا گیا۔ گریجویٹ ووٹروں اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے ترہت گریجویٹ ضمنی الیکشن کے امیدوار اور سابق ایم ایل اے کیدار پرساد کے بیٹے گوپی کشن  نے سماج سے اپیل کی کہ ویشیہ برادری کے  لوگ متحد کو پہلی ترجیح ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں ۔
قومی ویشیہ مہاسبھا کے ریاستی صدر ڈاکٹر پی کے چودھری نے بھی گوپی کشن کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ مہم چلانے کی اپیل کی۔  تنظیم کے پرنسپل جنرل سکریٹری دیپک شاہ سابق آئی اے ایس افسر ارون جیسوال مہیلا ونگ کی صدر سیما گپتا تنظیم کے ضلع صدر سنجے مہتو، دھرو کشور مہتو، راجیش مہتو، آر جے ڈی لیڈر منوج کمار، سریندر مہتو، سنجے کمار سنہا، رنجے صراف، بید ناتھ مہتو، متھیلیش کمار، سنجے کمار گپتا، کرشنانند مہاسیٹھ، رنجیت گپتا، جگناتھ پرساد، مہندر چودھری، ہریش چندر مہتو، وویک پرساد، کشوری ساہ، وملیش کمار، سریندر ہاتھی، کرشن موہن پرساد وغیرہ نے گوپی کشن کو بھاری ووٹوں سے جیت دلاانے کا عزم کیا۔  امیدوار گوپی کشن کو سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر رام چندر پوروے، سابق وزیر صنعت سمیر کمارمہاسیٹھ، سابق ڈی جی اشوک کمار گپتا، ایم ایل اے مظفر پور وجیندر چودھری، ریتو جیسوال کا آشیرواد بھی حاصل ہے۔  مہمانوں کا گلدستے، پھولوں کے ہار اور پوشاک سے استقبال کیا گیا۔  امیدوار گوپی کشن نے نوجوان گریجویٹ ووٹروں کو اسٹیج پر بلاکر گلپوشی کر ان کی عزت افزائی کی۔