سانبہ میں زنگ آلود مارٹر گولہ برآمد

تاثیر  13  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 13 نومبر:جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک ندی کے کنارے دو زنگ آلود مارٹر شیل برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، یہ مارٹر شیلز بالولے کھڈ میں ایک مقامی شخص کو ملے، جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے اس خطرناک مواد کو ناکارہ بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔