تمام ابنائے عالم اور حروف تہجی علوم والوں کیلئے اہم ہیں بھگوان چترگپت : انجینیئر نوین سنہا

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 3 نومبر 2024 کو چتر گپت پوجا کے موقع پر سہسرام ​​کے مقامی پوتر بندھن پیلس میں پرگتیشیل کائستھ سماج کے ذریعہ بھگوان چترگپت کی پوجا نہایت ہی عقیدت و مسرت آمیز ماحول میں مکمل ہوئی ۔ چترگپت پوجا صبح کے 11 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک چلی اور بعدہ پوجا پرساد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مہا پرساد لنگر کے بھی تقسیم کا سلسلہ چلتا رہا ۔ پرگتیشیل کائستھ سماج کی جانب سے منعقد ہوئے اس پوجا کے موقع پر کائستھ سماج کے ساتھ دیگر برادریوں کے لوگ بھی موجود تھے، جسمیں ذات پات اور مذہب کی کوئی پابندی نہیں تھی، بھگوان چترگپت سے تعلق رکھتے والے جنہیں حروف تہجی کا علم ہے اور جو لوگ حروف تہجی کا علم حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس پرمسرت موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جسمیں شہر کے نامور دانشور، ماہرین تعلیم، سماجی کارکن، انسانی حقوق کے محافظ اور وکلاء کے ساتھ ممتاز لوگوں میں شہر کے مشہور ماہر امراض چشم ڈاکٹر منوج کمار سنگھ، اے بی آر کالج سہسرام ​​کے پرنسپل ڈاکٹر ونود کمار سنگھ، ضلع کے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر گریش مشرا، پروفیسر ڈاکٹر راکیش بگھیل، روزنامہ اردو اخبار تاثیر کے بیورو چیف اختر امام انجم، ریٹائرڈ ایس بی آئی مینیجر جی این لال، وکٹس کیرئیر فاؤنڈیشن کے منیجر رتیش بھٹ، پریانشو سریواستو، ورون کمار، امیت، وسیم، اکرم، انوپم، کملیش سنگھ، پردیپ سہائے، ہمانشو سریواستو، جیوتی کمار سنہا ایڈووکیٹ، بھانو پرتاپ شریواستو ایڈوکیٹ، انوراگ لالا، پرتیوش بگھیل، صحافی جتیندر تیواری، موہن بابو، راجیش بہاری، سنجئے تیواری ایڈوکیٹ، جگموہن، منوج کمار، ڈاکٹر امیش کمار وغیرہ نمایاں تھے ۔ آخیر میں پرگتیشیل کائستھ سماج کے چیف سرپرست و انڈین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن روہتاس کے ضلع صدر انجینیئر نوین سنہا اور ان کی اہلیہ پرگیہ سنہا نے پوجا کیلئے آنے والے تمام لوگوں و تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔