شیخ ابوبکر کی تصنیف’’ صحیح البخاری کی شرح ’’تذکیر القاری کا رسم اجراء

تاثیر  25  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ملیشاء میں منعقدہ عالمی صحیح البخاری کانفرنس میں ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ہاتھوں پہلی جلدکا رسم افتتاح

کوالالمپور؍کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

گرانڈ مفتی آف انڈیا اور کالی کٹ کیرالا مرکز الثقافۃ السنیہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد کی تصنیف کردہ صحیح البخاری کی جامع شرح یعنی تذکیر القاری کی پہلی جلد کا رسم اجراء ملیشیا میں منعقدہ عالمی صحیح البخاری کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس کے موقع پر ملیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم کے ہاتھوں رسم جراء عمل میں آیا ۔یہ کانفرنس ملیشیا کے مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقد کئی گئی تھی ۔جس میں عالم اسلام کی مقتدر شخصیات ،علما محدثین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وقائد شیخ ابوبکر احمد رہے ہیں ۔اس موقع پر شیخ نے اپنی تحریر کردہ پہلی جلد جناب انور ابراہیم کو پیش کی ۔انور ابرہیم نے شیخ ابوبکر احمد کی خدمت ک اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ایک حدیث اسکالر کی حیثیت سے شیخ نے گہرے مطالعہ اور تدریسی ورفاہی مصروفیت کے باجود تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے ۔جسے اہل علم فیضیاب ہونگے ۔اس موقع پر بیرون ممالک کے مندوبین نے سرورق کا جائزہ لیا اور خوب سراہا ۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد گذشتہ ۶۰ سال سے بخاری کا درس دے رہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ یہ درس بزبان عربی ،اوردو اور ملیالم میں دیتے ہیں ۔ جس میں چاروں مسالک کی تشریحات اور سند وتوضیح پائی جاتی ہے ۔ اب تک ۱۰؍ہزار سے زائد فارغ التحصیل علما آپ سے اکتساب فیض کرچکے ہیں ۔کانفرنس میں ملیشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد بن حبیبی ،ملیشیائی مفتی ڈاکٹر لقمان بن عبداللہ بیرون ممالک کے مندوبین میں شیخ محمد بن عبدالہدی الیعقوبی شام ،الحبیب عمر الجلالی ،شیخ عفیف الدین الجیلانی بغداد،ڈاکٹر جمال فاروق مصر ،شیخ اسماعیل محمد ازبکستان ،علی زین العال عابدین بن ابوبکر حامد،جامعہ مرکز کے چانسلر سی محمد فیضی ،ڈاکٹر حسین ثقافی اور سید شہاب الدین اھدل کے اسما قابل ذکر ہیں ۔یہ کتاب مرکز نالج سٹی کے ملیبیار پریس سے شائع ہوئی ۔
فوٹو کیپشن : گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی تصنیف کردہ تذکیر القاری جامع شرح کی پہلی جلد ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو پیش کرتے ہوئے ۔