ایس ایس بی جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لوہردگا، 5 نومبر: ایک ایس ایس بی جوان نے ضلع کے بھنڈارا تھانہ علاقہ کے گورنمنٹ اپ گریڈڈ ہائی اسکول میں واقع عارضی کیمپ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس کی شناخت ریاست کرناٹک کے رہنے والے انپا دوگل کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسمبلی الیکشن ڈیوٹی کرنے آئے سپاہی نے اپنی ہی انساس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے سے سپاہی کا سر زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 4.30 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس بی کے اہلکار اور ضلعی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انپا دگل گزشتہ ماہ چھٹی پر گھر گئے تھے۔ فی الحال خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ فوجی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر آبائی گھر بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔