تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فتح آباد، 29 نومبر: پابندی کے باوجود ضلعی پولیس کی جانب سے دھان کی پرالی جلانے والوں کے خلاف مسلسل ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔ جمعہ کے روز پرالی جلانے کے الزام میں ضلع پولیس نے کسانوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اب تک کسانوں کے خلاف 75 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ صدر فتح آباد پولیس کو دی گئی شکایت میں محکمہ زراعت فتح آباد کے سپروائزر رامنیواس نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فتح آباد نے دھان کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ گزشتہ روز اسے ہارسیک کی طرف سے جی پی ایس لوکیشن بھیجا گیا تھا جس میں گاؤں بھوتھن خورد میں کسان میوا سنگھ ولد مدو سنگھ اپنے کھیت میں آگ لگانے کی اطلاع تھی۔ جب محکمہ زراعت کی ٹیم موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ کسان میوا سنگھ نے 7 کنال اور 4 مرلہ اراضی کے پرالی کو آگ لگا دی تھی۔ اس پر محکمہ زراعت کی ٹیم نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔