پٹنہ کے اسرا ہوم میں فوڈ پوائزننگ سے دو لڑکیوں کی موت ، کھچڑی کھانے سے طبیعت ہوئی خراب

تاثیر  13  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ13نومبر:: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں فوڈ پوائزننگ سے دو لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شاستری نگر علاقہ میں واقع ا?سرا ہوم سینٹر کے گھر میں پیش ا?یا۔ جہاں ا?سرہوم سینٹرمیں کھچڑی کھانے سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی ہے۔ نو لڑکیاں تشویشناک حالت میں پی ایم سی ایچ میں زیر علاج ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے اے ڈی ایم کی قیادت میں تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔معلومات کے مطابق 7 نومبر کو ایک لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ دوسری موت 10 نومبر کو ہوئی۔ دیگر لڑکیوں کا علاج پٹنہ میڈیکل کالج میں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق بچیوں کو ڈائریا ہے۔پیٹ خراب ہے اورالٹی ہورہی ہے۔ کئی لڑکیاں بار بار بے ہوش ہو رہی ہیں۔دو لڑکیوں کی موت کی اطلاع ہے لیکن سماجی بہبود کے وزیر نے ایک کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹھ پوجا تہوار کے دوران لڑکیوں نے کھچڑی کھائی تھی۔ اسی روز سے لڑکیاں بیمار ہیں،فوڈ پوائزننگ سے ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد 10 لڑکیوں کو پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا۔ واقعے کے حوالے سے وزیر نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر نے بھی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کھچڑی کھانے سے 30 سے ??زائد بچیاں بیمار ہوئیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔