تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 14 نومبر:- میونسپل کمشنر دربھنگہ مسٹر راکیش کمار گپتا نے بتایا کہ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر دربھنگہ میونسپل کارپوریشن علاقہ کے تحت 10 نومبر سے 13 نومبر 2024 تک ایک خصوصی مہم “کلین سٹی مہم” چلائی گئی۔ دربھنگہ میں مذکورہ خصوصی سوچھ ابھیان کو مزید 20 نومبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔پورے شہر کی اہم سڑکوں، چوراہوں اور گھاٹوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مذکورہ مہم کا دورہ میونسپل کمشنر بذات خود کر رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر کی صدارت میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں سوچھ ابھیان کو وسعت دینے سے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے تمام عہدیداران اور میونسپل کارپوریشن کے تمام وسائل شہر کی صفائی میں لگائے گئے ہیں۔آج صفائی کی خصوصی مہم کے تحت گنگا ساگر پوکھر، دربھنگہ ٹاور، الل پٹی، دونار وغیرہ مقامات کی صفائی کی گئی۔ خصوصی مہم کے تحت دربھنگہ میونسپل کارپوریشن میں صفائی میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ ایک خصوصی مہم کے تحت میونسپل کمشنر کی جانب سے شہری علاقوں کی اہم سڑکوں، تالابوں وغیرہ کا اچانک معائنہ کیا گیا اور صفائی کے لیے کارکنوں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔