امریکہ کا قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوحہ،09نومبر:حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے کے معاملہ پر امریکا نے قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے کہنے پر قطر نے حماس وفد کو دوحہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دوحا میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے اسرائیلی وزیر عظم نے ان نئی شرائط نما جنگ بندی تجاویز کو فوراً قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا کہ یہ انہیں اپنے حق میں محسوس ہو ئی تھیں۔ نیتن یاہو کو ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حال ہی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔ لیکن اب جبکہ امریکی تجاویز زیادہ مفید ہیں تو اسرائیل نے انہیں قبول کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔ جبکہ حماس جنگ میں وقفے کے بعد پھر جنگ کے بجائے مستقل جنگ بندی کے موقف پر قائم ہے۔