تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوجپور9نومبر:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کے روز تراری اسمبلی ضمنی انتخاب میں این ڈی اے کے بی جے پی امیدوار وشال پرشانت کے انتخابی تشہیر کیلئے تراری پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو لیکر بڑا بیان دیا۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں رہنے کی بات کو دہرایا۔ اسٹیج پر مرکزی وزیر چراغ پاسوان ، حکومت بہار کے وزیر وجے چودھری، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہااور سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ موجود تھے۔
نتیش کمار نے مسلم ووٹروں کو نشانہ بنایا اور ان کے لیے کیے گئے کاموں کو یاد دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے اتنا کام کسی نے نہیں کیا جتنا ہم نے کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے مسلم ووٹروں سے سوال بھی کیا کہ مسلمان کیوں دائیں بائیں کرتے رہتے ہیں۔ ان کا اشارہ این ڈی اے کے بجائے کسی اور کو ووٹ دینے کی طرف تھا۔ ا?ر جے ڈی کو مسلم مخالف ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ جن لوگوں کے لیے وہ ووٹ دیتے ہیں ان کا کام کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔