تاثیر 03 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،03نومبر:امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں ایران کو اسرائیل پر ایک اور حملہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امریکہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگرایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیلیوں کو نہیں روک سکے گا۔ایک امریکی اہلکار اوراس معاملے سے واقف ایک سابق اسرائیلی اہلکار کے مطابق امریکہ کو لگ رہا ہے کہ ایران ایک بار پھراسرائیل پرحملہ کریگا۔
یکم اکتوبرکو ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیلی قتل و غارت گری کے ایک سلسلے کے جواب میں اسرائیل نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا لیکن جوہری تنصیبات یا تیل کی پیداوار کی تنصیبات کو نہیں چھیڑا۔ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ”ہم نے ایرانیوں سے کہا ہیکہ ہم اسرائیل کو روک نہیں سکیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی نہیں بنا سکیں گے کہ اگلا حملہ پچھلے حملے کی طرح نپا تلا اور ہدف پر ہوگا۔