ویان مولڈر سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر:جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈربن میں سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے میچکے بقیہ وقت کے اتھ ساتھ گوکیبرہا میں ہونے والے اگلے میچ کے لیے ویان مولڈر کے بغیر کھیلے گی، کیونکہ آل راؤنڈر کے دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر ہوگیاہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے 5 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مولڈر کی جگہ بلے باز میتھیو برٹزکے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ 24 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ماہ میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔