تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)دربھنگہ مظفر پور این ایچ 27 سڑک پر اتربیل بینی آباد کے درمیان ایک بائک حادثے میں بائک پر سوار دو خواتین شدید زخمی ہو گئی جبکہ بائک چلانے والے افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہے مظفر پور ضلع کے بینی آباد گاؤں باشندہ راجو پاسوان کی بیوی سنگیتا دیوی اور رنجیت پاسوان کی بیوی ببیتا دیوی کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جہاں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر سنجے کمار نے علاج کے بعد ببیتا دیوی کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین اپنے گھر والوں کے ساتھ بائک پر سوار ہو کر دربھنگہ سے بینی آباد جا رہی تھی جیسے ہی بائک اتر بیل سے آگے بڑھی، اچانک سڑک پر مویشی نظر آنے سے بائک سوار ر نے بائک سے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے تیز رفتار سے جا رہی بائک سڑک پر ہی حادثے کا شکار ہو گئی دونوں خواتین کے سر پر شدید چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی مقامی لوگ دونوں خواتین کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی لے گئے میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چند نے بتایا ہے کہ ببیتا دیوی کی حالت تشویشناک ہے