یامی گوتم ‘آرٹیکل 370’ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی28 نومبر(ایم ملک)یامی گوتم اسٹارر ‘ آرٹیکل 370’ آئی ایف ایف آئی 2024 میں سال کی اہم فلم بن گئی، اداکارہ کو ان کی بے مثال کارکردگی پر داد ملی۔یامی گوتم دھر نے ہمیشہ اپنی مضبوط اداکاری سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ اکثر وہ پوری فلم کو اپنے کندھوں پر اٹھائے رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم آرٹیکل 370 میں ان کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی جسے ہر طرف سے خوب پذیرائی اور پیار ملا۔یامی گوتم نے اپنی فلم ‘آرٹیکل 370’ کی نمائش کے لیے گوا میں 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیامیں شرکت کی اور فلم اور اپنے سنیما سفر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ماں بننے کے بعد یامی کا یہ پہلا عوامی پروگرام تھا۔