تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ملبورن،06دسمبر:آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نامعلوم افراد نے جمعے کی علی الصبح سیناگوگ یعنی یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی تاہم ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ صبح چار بج کر دس منٹ پر اڈاس اسرائیل نامی سیناگوگ کو اس وقت آگ لگائی گئی جب کچھ افراد اندر عبادت میں مصروف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیناگوگ کا زیادہ تر حصہ نذر آتش ہو گیا ہے تاہم واقعے میں کسی شخص کو بھی سنگین زخم نہیں آئے۔ وکٹورین پولیس کے انسپکٹر کرس مرے نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح کی دعا کے لیے سیناگوگ جانے والے عینی شاہد نے دو افراد کو دیکھا تھا جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

