تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 18 دسمبر: اتر پردیش اسمبلی کا گھیراؤ کرنے جا رہے کانگریسی لیڈروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ایکو گارڈن میں بنائی گئی عارضی جیل میں بھیج دیا۔ جیسے ہی کانگریس لیڈر اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لیے مقررہ وقت پر ریاستی دفتر سے نکلے تو پولیس افسران نے انہیں ریاستی دفتر میں ہی روک دیا۔ اس کے بعد کافی دیر تک شور ہوتا رہا۔ ریاستی کانگریس کے صدر اجے رائے اور قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کے انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ حکومت انتظامیہ کے زور پر جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ یہاں کسی کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔