اورینٹل کالج میںاینٹی رگنگ پوسٹر میکنگ/سلوگن رائٹنگ کمپٹیشن دھوم دھام سے منایا گیا

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ:پٹنہ سٹی کے اورینٹل کالج میں اینٹی رگنگ سنسیٹائزیشن پروگرام کے تحت اینٹی رگنگ پوسٹر میکنگ/سلوگن رائٹنگ کمپٹیشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ جس میں تمام فیکلٹیز کے طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں اساتذہ کرام نے بھی حصہ لیکر اسے کامیاب بنایا۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد طلباء میں ریگنگ کے منفی اثرات کو بتانا اور انہیں مستقبل کے لیے آگاہ کرنا ہے۔ کنوینر ڈاکٹر فوزیہ پروین نے کہا کہ ریگنگ سے نہ صرف ایک طالب علم کی جان جاتی ہے بلکہ ایسا کرنے والے طلباء کا مستقبل بھی تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔ پروگرام میں پرنسپل ڈاکٹر ایس مسعود الرحمن، وائس پرنسپل ڈاکٹر فیضی افتاب، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بختیار فاطمی، کوآرڈینیٹر اینٹی ریگنگ سیل ڈاکٹر فوزیہ پروین نے شرکت کی۔ ممبر ڈاکٹر صلاح الدین ڈاکٹر شبانہ پروین حسین (اینٹی ریگنگ سیل سٹوڈنٹ) محترمہ نایاب ڈاکٹر حنا حسین، ڈاکٹر سائرہ، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر سرور، ڈاکٹر یاسمین، ڈاکٹر ریشماں، ڈاکٹر سیما، ڈاکٹر ندھی، ڈاکٹر درگا، ڈاکٹر ربان علی، ڈاکٹر تنویر نظامی، ڈاکٹر فاروقی، ڈاکٹر مہندی، ڈاکٹر قمر علی۔ ، ڈاکٹر اقبال۔ ظفر، ڈاکٹر جمال اسلم، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر بی پانڈے، ڈاکٹر پرویز نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ انعامات کی تقسیم 26 جنوری 25 کو ہوگی۔ اینٹی رگنگ سیل کی جانب سے شجر کاری کی گئی۔