تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 دسمبر: بلیمارن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی سے وابستہ والمیکی برادری کے سینکڑوں لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ دہلی کے فوڈ سپلائی وزیر اور بلیمارن کے ایم ایل اے عمران حسین نے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر تمام لوگوں کا خیرمقدم کیا۔آج دہلی کے فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین،نے وشال ڈھکولیا (چیئرمین والمیکی جنم اتسو کمیٹی، دہلی)، مکیش ڈھکولیا، اجیت بہوت ، للت بہوت، ویبھو ٹینک، کی موجودگی میںابھیشیک ٹانک، میانک چودھری، ہرمہیندر چوہان، انڈیا، منیش بہوت، وکاس ڈھلور، انوراگ ڈھکولیا، رنجیت ، ونے، سنی ٹانک، انکیت جاٹو، پنیت جاٹو، ابھیشیک چودھری، سچن ڈھکولیا، کاکا سود، چوہان، بھاونا، بھاویں راہول لوہراجی، سنی لوہراجی، ونود بہوت، لال چند، دانش انصاری، شاداب بھائی، راجیش چوہان،وکی بہوت، ترون مہتا، دکش ڈھکولیا، پارس چوہان، موہت بہوت، جیتیش بہوت، انکل چنو، عابد بھائی، موہت اندریا، بوبی کھتل، امیت تنور اور بی جے پی کے نظریات سے وابستہ سینکڑوں لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت لی۔ دہلی کے فوڈ سپلائی وزیر اور بلیمارن کے ایم ایل اے عمران حسین نے سب کا عام آدمی پارٹی میں ٹوپی اور پٹکا پہنا کر استقبال کیا۔اس موقع پر عمران حسین نے کہا کہ والمیکی سماج کی حمایت کرنا ہمارے لیے فخر اور ذمہ داری کی بات ہے۔ ہماری پارٹی نے ہمیشہ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے کام کیا ہے اور اس قدم سے ہمیں مزید تقویت ملے گی۔