بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینوولنٹ فنڈ میں حصہ لیں: وزیر اعلیٰ

تاثیر  8  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 07 دسمبر: آرمس فورس فلیگ ڈے کے موقع پر سینک ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر بریگیڈیئر مرگیندر کمار نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور انہیں مسلح افواج کے یوم پرچم پر فلیگ لگایا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ نے بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینوولنٹ فنڈ میں حصہ لیا اور ملک کے بہادر جوانوں کے تئیں اپنے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وہ اپنی جان کی قیمت پر قوم کو درپیش بیرونی اور اندرونی بحرانوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان بہادر جوانوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینوولنٹ فنڈ میں حصہ لیں۔