تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 دسمبر جی ایس ٹی کونسل کی 55ویں میٹنگ 21 دسمبر بروز ہفتہ کے روز جیسلمیر، راجستھان میں ہوگی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں صحت اور زندگی کی بیمہ پالیسیوں پر جی ایس ٹی کی چھوٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر خزانہ سیتا رمن کی صدارت میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ میں تقریباً 148 اشیا کی جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی سربراہی والے وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے جی ایس ٹی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل بیمہ ’پریمیم‘ پر ٹیکس میں تخفیف سمیت کئی دیگر اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح میں تبدیلی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔