تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
آرہ 11 دسمبر: ویر کنور سنگھ یونیورسٹی میں چھٹے کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کے موقع پر دو بہنیں ثمر ناز اور نازیہ عمران حفیظی کے علاوہ سیکڑوں کامیاب ترین طلباء و طالبات کو عزت مآب گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور وائس چانسلر پروفیسر شیلیندر کمار چترویدی کے ہاتھوں ڈگریاںدی گئیں۔ ثمر ناز ریاضی کی طالبہ ہیں اوروہیں نازیہ عمران حفیظی انگریزی مضمون کی طالبہ ہیں ۔دونوں بہنوں نے بتایا کہ ہم لوگ کافی عرصے سے اس گھڑی کا انتظار کر رہے تھے اور آج ہمارے والدین کے لیے بھی بہت فخر کا دن ہے۔ یونیورسٹی کی اس تقریب میں جنوری 2019 سے اکتوبر 2024 تک کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔نازیہ نے بتایا کہ انکے شوہر نے انہیں ڈگری حاصل کرنے کے لیے بھیجا اور مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔