سنبھل میں اے ایس آئی کا سروے چوتھے دن بھی جاری

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مرادآباد، 23 دسمبر:؎ اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی چار رکنی ٹیم کا سروے پیر کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہا۔ سروے کے دوران سنبھل کے قدیم نمیشرنیا تیرتھ میں ایک اور قدیم کنواں سامنے آیا ہے جس میں تقریباً 20 فٹ پانی پایا گیا ہے۔ اس سے آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قدیم زمانے میں اس کنویں میں پانی کی سطح صرف 20 فٹ نیچے تھی جبکہ اس وقت سنبھل میں پانی کی سطح 100 فٹ سے بھی نیچے ہے۔