تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،11 دسمبر: معروف فلم ڈائریکٹر نتیش تیواری فلم ‘ رامائن’ لے کر آرہے ہیں۔ ‘آدی پورش’ کے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر ‘رامائن’ بن رہی ہے۔ اوم راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘ادی پورش’ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس لیے اب نتیش تیواری کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے۔ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ رنبیر کپور نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فلم میں شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران اداکار سنی دیول نے اس فلم میں ہنومان کا کردار ادا کرنے کی منظوری دے دی، ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ رامائن ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔ بنانے والے رامائن کو ‘اوتار’ اور ‘پلینیٹ آف دی ایپس’ جیسے بڑے پیمانے پر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام ٹیکنیشن اس کا حصہ ہیں۔ مصنف اور ہدایت کار اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ فلم کیسی ہوگی اور ہر کردار کیسے ادا کیا جائے گا۔