تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
قاہرہ،06دسمبر:تحریک حماس نے غزہ کی انتظامیہ اور پٹی میں کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مصر کی تجویز سے اتفاق کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حماس نے جمعرات کو ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ حماس اور فتح کے وفود نے قاہرہ میں اپنی مشاورت ختم کر دی ہے۔ اس مشاورت میں دونوں تحریکوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور غزہ کے معاملات کے انتظام میں مشترکہ رابطہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ایک وفد نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں اپنی ملاقاتیں ختم کردی ہیں۔ اس نے تحریک فتح کے ساتھ غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں جامع معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔ قومی اتحاد کی تشکیل اور تقسیم اور اس کے متعدد اثرات کو مکمل طور پر ختم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

