تاثیر 17 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،17 دسمبر:معروف اداکار اداکار عامر خان جنہیں ‘پرفیکشنسٹ’ کہا جاتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔ ‘لال سنگھ چڈھا’ کے فلاپ ہونے کے بعد انھیں بڑا دھچکا لگا، جب کہ ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی ‘لاپتا لیڈیز’ بہت کامیاب رہی۔ بھارت کی جانب سے فلم کو آسکر کے لیے بھی بھیجا گیا ہے۔ عامر خان نے حال ہی میں اپنے ڈریم پراجیکٹ ‘مہابھارت’ کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ دیاہے۔
عامر خان نے ایک انٹرویو میں کئی انکشافات کئے۔ اگلے سال کے لیے ان کا منصوبہ کیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں واقعی میں مزید فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہتا ہوں، میں خود اداکاری جاری رکھوں گا، عام طور پر بطور اداکار میں ہر 2 سے 3 سال میں ایک فلم کرتا ہوں، لیکن میں ہر سال ایک فلم کروں گا۔ میں اپنی پسند کی چیزوں پر مبنی فلمیں بنانا چاہتا ہوں۔