میڈیکا سپر اسپیشلٹی اسپتال کا میگا سی پی آر ٹریننگ

تاثیر  6  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 کلکتہ،06/دسمبر (تاثیر بیورو) کارڈیو پلمونری نے میڈیکا سپر اسپیشلٹی اسپتال اور انڈین میوزیم کے ساتھ ایک میگا کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن ٹریننگ پروگرام ہندوستان کی تاریخی انڈین میوزیم کے صحن میں  سی پی ار تربیتی سیشن کیا گیا، اس ٹرینگ کی نگرانی، میڈیکا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ایمرجنسی کے سربراہ ڈاکٹر اندرا نیل داس نے کی۔ جس میں مختلف اداروں کے رضاکاروں اور اسکولی طلباء کو مدعو کیا گیا، جن میں سینٹ زیویئر ہائی اسکول، ڈگلس میموریل اسکول، سینٹ سیب سٹین اسکول، انیکس کالج، آدتیہ اکیڈمی سینئر سیکنڈری، دم دم، آدتیہ اکیڈمی سیکنڈری وغیرہ شامل تھے۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی جاپانی قونصل جنرل ناکا گاوا کویچی اور نامور گلوکارہ  لوپا مدرا مترا نے اپنی موجودگی پیش کی۔ ریجنل چیف آپریٹنگ آفیسر، منی پال اسپتال ڈاکٹر آیانبھ دیب گپتا نے اس شیشن میں کہا کہ ہندوستان میں دل کا دورہ پڑنے والے مریضوں میں سے تقریباً آدھے مریض اپنی علامات شروع ہونے کے 400 منٹ کے بعد اسپتال پہنچتے ہیں، جو کہ 30 منٹ کے مثالی وقت سے کہیں زیادہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے 18 منٹ کے اندر اندر ہونے والے نقصان کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ طبی نگہداشت کے آنے تک فوری طور پر مدد فراہم کرکے سی پی آر کی تربیت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، ہم نے اس سال بھر میں اسکولوں، کالجوں، کارپوریٹ دفاتر اور دیگر اداروں میں سی پی آر کے متعدد تربیتی سیشن منعقد کئے گئے، انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  جو ہمارے ذریعہ تربیت حاصل کر رہے ہیں وہ اپنے قریبی اور عزیزوں کو تربیت دیں۔