تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 04 دسمبر: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جو سنبھل جانے کے لیے نکلے تھے، کو پولیس نے غازی پور سرحد پر روک لیا۔ ان کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا اور کئی دیگر کانگریسی رہنما بھی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی یہاں تعینات ہے۔ کانگریس قائدین کافی دیر تک سنبھل جانے کے لئے سڑک پر کھڑے رہے ۔ اس دوران کانگریس لیڈروں نے پولیس افسران سے بھی بات کی، لیکن کچھ نہیں ہوا۔
پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ باہر نکلے راہل گاندھی نے پولیس سے کہا کہ میں آپ کی گاڑی میں اکیلا جانے کے لیے تیار ہوں، لیکن مجھے احتیاط کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔ راہل گاندھی نے ڈی جی پی سے بھی بات کی ہے۔ اس کے باوجود ڈی جی پی نے انہیں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ان کے قافلے کو غازی پور بارڈر پر روک دیا گیا ہے۔

