تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام 21 دسمبر: ہوٹل جائیکا، دربھنگہ میں آیوشمان بھارت (ڈیجیٹل) مشن کے تحت ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیااس ورکشاپ کی صدارت آیوشمان بھارت کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر شیلیش چندر دیواکر نے کی۔مذکورہ پروگرام میں ضلع انتظامیہ دربھنگہ کی جانب سے جناب سلیم اختر (ایڈیشنل کلکٹر)، مسٹر کمار پرشانت (ایڈیشنل کلکٹر)، دربھنگہ کے سول سرجن ڈاکٹر ارون کمار، ریاستی سطح کے آپریشن ڈائریکٹر مسٹر آلوک رنجن اور آئی ٹی۔ ڈائرکٹر جناب سنتوش کمار، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر، ضلع نگران اور ایویلیوایشن آفیسر کے ساتھ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، ڈاکٹر فار یو، پیرامل کے اہلکار وغیرہ موجود تھے۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد ریاست میں ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری، ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹری، الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ، آبھا اکاؤنٹ وغیرہ میں پیش رفت لانے کے لیے تمام حاضرین کو تربیت فراہم کرنا تھا۔نیز اس کے تحت تمام پرائیویٹ کلینکس، ادویات کی دکانوں اور صحت کی دیگر خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ عمل آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت تمام شہریوں کے ہیلتھ ڈیٹا تک محفوظ اور ہموار رسائی فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ایڈمنسٹریٹو آفیسر شیلیش چندر دیواکر نے بتایا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا بنیادی مقصد صحت سے متعلق تمام خدمات، پیشہ ور افراد، مریضوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ شفافیت کے ساتھ بہتر علاج فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت پرائیویٹ اسپتالوں، ادویات کی دکانوں اور وہاں کام کرنے والے تمام پیشہ ور افراد کی دلچسپی نہیں لی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے دربھنگہ ضلع کی ترقی کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔نہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا انعقاد لوگوں میں بیداری لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری متاکشی، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، دھیرج ڈاکٹر فار یو اور پرفلا، پیرامل نے تفصیل سے دی۔اس کے ساتھ ہی شیلیش چندر دیواکر، انیشا سکسینہ اور دھیرج نے ضلع مجسٹریٹ، دربھنگہ سے ملاقات کے بعد تفصیلی جانکاری دی۔