پاسوا کی 12ویں قومی کانفرنس میں حکومت ہند کے منیجر انٹرپرینیورشپ اور پروفیشنل سکلز کونسل پاسوا انڈیا کے درمیان ایم او یو پر دستخط

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 رانچی: پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے 12ویں تین روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد ہوٹل کلارک شیراز، آگرہ میں کیا گیا۔  اس کانفرنس میں ملک کی 28 ریاستوں کے سینکڑوں عہدیداروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی آئی پی ایس وکاس ویبھو، ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد، اسکل ڈیولپمنٹ گورنمنٹ آف انڈیا کے عہدیدار ابھیجیت بنرجی، قومی عہدیدار ایس پی ورما، فوزیہ خان، دھیرج ملہوترا نے بنیادی طور پر شمع روشن کر کیا۔ پروگرام کی نظامت فرزانہ شکیل نےکیا۔ اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے عہدیداروں کے سامنے ایم او یو پر دستخط کئے گئے اور حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد لیا گیا۔ جس میں پاسوا کی طرف سے تمام ریاستوں کے عہدیداروں کو قومی اعزاز سے نوازا گیا۔ جھارکھنڈ کے ریاستی سکریٹری ڈائریکٹر (چائلڈ پروگریسو اسکول) توفیق حسین، کوڈرما ضلع کے صدر ڈاکٹر بی این پی بارنوال، میڈیا انچارج ڈائریکٹر (شمروک گروکل) پلو برنوال، کو خزانچی ڈائریکٹر (ماؤنٹ اینجل) دیپک کشواہا کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سی پی ایس اسکول کی طالبہ آیت توفیق کو ان کی بہتر رقص پریزنٹیشن پر نوازا گیا۔  اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے عہدیداروں نے 21ویں صدی کے ہنر سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس میں جھارکھنڈ کے ریاستی سکریٹری توفیق حسین نے تمام ریاستوں جیسے کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، بہار، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، کے ساتھ بات چیت کی۔ دہلی کے ساتھ بیٹھے پینل نے ثقافتی سیاق و سباق کے مطابق ڈھالتے ہوئے تعلیم اور اساتذہ کے تربیتی پروگراموں میں مقامی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں نصاب میں ثقافتی تناظر، تجرباتی سیکھنے، خود آگاہی، اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی اور  بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو نمایاں کیا۔